Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, October 8, 2025

اورکزئی آپریشن: انیس بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

7 اور 8 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی تنظیم “فتنۃ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔  کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں انیس بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ تاہم، بہادری سے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال، تعلق راولپنڈی) اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیّب راحت (عمر 33 سال، تعلق راولپنڈی) نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں مزید نو جانباز اہلکار شامل ہیں جن میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرّم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرّم)، سپاہی طفیل خان (مالاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) شامل ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دیگر خوارج کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ پاک فوج بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے اور ان جانبازوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اورکزئی آپریشن: انیس بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

Shopping Basket