پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیرِ انتظام میٹرک سالانہ امتحان دوم 2025 کا آغاز کل بروز بدھ، 8 اکتوبر 2025 سے ہو رہا ہے۔ یہ امتحان صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، خیبر، چارسدہ، مہمند اور چترال میں بیک وقت منعقد کیا جا رہا ہے۔ امتحانات کے دوران 173 مردانہ اور 65 زنانہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 71 ہزار 234 امیدوار شرکت کریں گے۔ امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانےکیلئے 1967 سپروائزری اسٹاف تعینات کیا گیا ہے جبکہ تمام امتحانی مراکز میں اسٹیشنری اور دیگر ضروری سامان پہلے ہی پہنچا دیا گیا ہے۔
چیئرمین پشاور بورڈ جناب خدا بخش نے امتحانی انتظامات کا خود معائنہ کیا اور کہا کہ بورڈ شفاف اور منصفانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ نقل یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور مانیٹرنگ ٹیمیں سخت نگرانی کریں گی۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے وقت سے کم از کم 30 منٹ پہلے مرکز پر پہنچیں، رول نمبر سلپ ہمراہ لائیں، اور موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو ہال میں لانے سے گریز کریں، کیونکہ یہ سختی سے ممنوع ہے۔ پشاور بورڈ انتظامیہ نے تمام امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طلباء ایمانداری اور نظم و ضبط کے ساتھ امتحان میں شریک ہوں گے تاکہ شفاف اور معیاری امتحانی نظام برقرار رہے۔