Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 13, 2025

2025 اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز

عقیل یوسفزئی
عسکری حکام کے مطابق سال 2025 کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 60 ہزار سے زائد آپریشنز میں 1667 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں 128 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے گزشتہ دنوں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 1073 مختلف دہشت گرد حملوں میں شہید ہوئے جن میں فورسز کے 584 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں 133 اہلکار شامل ہیں ۔ ان کے مطابق رواں برس 356 عام شہریوں کو بھی دہشت گرد کارروائیوں میں شہید کیا گیا ۔
یہ تمام تفصیلات اس جانب واضح اشارہ ہے کہ رواں برس خیبرپختونخوا مکمل حالت جنگ سے دوچار رہا مگر فورسز نے اتنے حملوں کے باوجود ماضی کے برعکس دہشت گردوں کو کہیں ٹکنے نہیں دیا حالانکہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی جس کے ردعمل میں رواں برس پاکستان نے تین بار افغانستان کے اندر جاکر کارروائیاں کیں ۔ حالیہ حملوں میں کابل اور قندھار کو پہلی بار ایئر سٹرایکس کی گئیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز کی بریفنگ میں پھر سے افغانستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ہر اقدام کا آپشن موجود ہے ۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت ہزاروں طالبان دہشت گردوں کو پاکستان لاکر بسایا گیا کابل میں پینے والی ” چایے” ہمیں بہت مہنگی پڑی ۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں 6 نومبر کو پھر سے مذاکرات ہوں گے تب تک سیز فائر کی پالیسی برقرار رہے گی تاہم یہ بات سب پر واضح ہے کہ پاکستان مزید کسی تحمل کا متحمل نہیں ہوسکتا اور کراس بارڈر ٹیررازم کے خاتمے تک افغانستان اور پاکستان کے تعلقات نارمل نہیں ہو سکتے۔

2025 اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز

Shopping Basket