Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 13, 2025

ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی

ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کی سربراہی میں بینک روڈ سے پاکستان چوک اور پار ہوتی چوک تک تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی ریڑھیاں قبضے میں لی گئیں، جبکہ پار ہٹی چوک میں بڑی تجاوزات کے مرتکب تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے کہا کہ تجاوزات عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث بنتی ہیں، اس لیے انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی

Shopping Basket