Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 13, 2025

ریسکیو نوشہرہ: انٹر ڈسٹرکٹ فزیکل فٹنس اینڈ اسکل انہانسمنٹ (ریفریشر) ٹریننگ پروگرام

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیّب عبداللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی زیرِ نگرانی انٹر ڈسٹرکٹ فزیکل فٹنس اینڈ اسکل انہانسمنٹ (ریفریشر) ٹریننگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ٹریننگ ونگ کے زیرِ اہتمام اس پروگرام کے پہلے روز تمام اہلکاروں نے شاندار نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ٹریننگ کے سیشنز تجربہ کار انسٹرکٹرز ڈاکٹر سلیم الرحمٰن، ناصر علی اور وجے کمار کی زیرِ تربیت جاری ہیں۔ ٹریننگ کے دوران جسمانی فٹنس کے لیے رننگ اور پی۔ٹی ایکسرسائزز کروائی گئیں، جبکہ نظم و ضبط کے فروغ کے لیے ڈرل مشقیں بھی تمام ریسکیو ٹیم نے انجام دیں۔ مزید یہ کہ روزانہ کی بنیاد پر فائر، میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس (DR) کلاسز بھی لی جائیں گی تاکہ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔ اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس، ڈسپلن اور فیلڈ میں عملی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ ایمرجنسی کی ہر صورتحال میں بروقت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریسکیو نوشہرہ: انٹر ڈسٹرکٹ فزیکل فٹنس اینڈ اسکل انہانسمنٹ (ریفریشر) ٹریننگ پروگرام

Shopping Basket