Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 13, 2025

پشاور: انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے اپنی نوعیت کے پہلے ورکشاپ کا انعقاد

 ایل آر ایچ میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس اور محکمہ صحت کے تعاون سے اپنی نوعیت کے پہلے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں  ہنگامی صورتحال کے دوران پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں، رضاکاروں کی شرکت۔ ایل آر ایچ کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر طارق حیات اور ٹیم نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان میں آئی سی آر سی کے سربراہ، کرسٹوف سٹر نے کہا، “ایل آر ایچ پاکستان کا واحد ہسپتال ہے جہاں پر تین سو سے زائد بم دھماکوں کے زخمیوں کی جانیں بچائیں۔ آئی سی آر سی نے ماس ایمرجنسی ورکشاپ کے لئے ایل آر ایچ کا انتخاب کیا جو کہ بہت کامیاب رہا۔ آئی سی آر سی اور ایل آر ایچ کے باہمی شراکت سے ملک بھر سے آئے ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو اچھی ٹریننگ دی گئی۔ بم دھماکوں اور دیگر ماس ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے اس طرح کے مزید ورکشاپ بھی منعقد ہوںگے۔ محمد عاصم، ترجمان ایل آر ایچ

پشاور: انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے اپنی نوعیت کے پہلے ورکشاپ کا انعقاد

Shopping Basket