Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 13, 2025

کے ایم یو کے تحت صوبے کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے جاری

کے ایم یو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے لیے پبلک سیکٹر میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے 31 اکتوبر سے 21 نومبر 2025 تک درخواستیں کے ایم یو کے آن لائن سنٹرلائزڈ ایڈمشن پورٹل http://cas.kmu.edu.pk کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے درخواست دینے کی مدت 7 نومبر 2025 سے 8 دسمبر 2025 تک مقرر کی گئی ہےجس کے لیے http://caspr.kmu.edu.pk پر خواہشمند امیدواران آن لائین اپنی درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔ دریں اثناء وائس چانسلر کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ صوبے میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا یہ سنٹرلائزڈ نظام طلبہ کے لیے شفاف، میرٹ پر مبنی اور سہل طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔ داخلوں کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی تکنیکی یا معلوماتی مشکل کی صورت میں امیدوار کے ایم یو ایڈمشن پورٹل پر درج ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں ان کی رہنمائی کے لیے آئی ٹی سپورٹ ٹیم موجود ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات پر زور دیاہے کہ تمام اہل طلبہ بروقت اپنی درخواستیں مکمل کریں تاکہ انہیں بعد ازاں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی قواعد کے مطابق پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 55 فیصد جب کہ ڈینٹل کالجز میں 50 فیصد نمبرز لینا ضروری ہے،اسی طرح کسی بھی امیدوار کے لیے ایف ایس سی پری میڈیکل یا 12 گریڈ کےمساوی امتحان میں 60 فیصد نمبر لینا لازمی ہے ۔#

کے ایم یو کے تحت صوبے کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے جاری

Shopping Basket