حکومت صوبہ خیبرپختونخوا نے حال ہی میں صاف ستھرا خیبرپختونخوا کا آغاز کیا ہے جو کہ ماحولیاتی الودگی کے روک تھام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ جس سے نہ صرف لوکل سطح پر گھریلو کچھروں کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس مد میں کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصد خیبرپختونخوا کو ایک صاف شفاف صوبہ بناکر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو نہ صرف کم کرنا بلکہ گھر گھر سطح پر ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ۔ اگر اس طرح کے اقدامات پہلے ہی سے اٹھائے جاتے تو آج ہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے اتنی بری طرح متاثر نہیں ہوتے ۔ ہم خیبرپختونخوا حکومت کے اس قدم پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
مگر!
اصل بات یہ ہے کہ کسی بھی علاقے یا محلے کے صفائی کے بعد ان کوڑا کرکٹ کو ختم کے لیے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں ارہے ہیں ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے جن میں سٹاف کو ماحولیات کے متعلق تربیت دینا تاکہ ان کو معلوم ہو کہ کن کچھروں کو جلایا،دفنایا یا Recycle کیا جاسکتا ہے ۔ کچھروں کو دفنانے کے لیے معقول جگہ کا انتخاب کیا جائے تاکہ ان سے انسانی آبادی سمیت جنگلی حیات اور آبی حیات کو کسی بھی قسم کی نقصانی سے بچایا جاسکے ۔ ڈمپرز کی مرمت اور بحالی کو یقینی بنانے کے لیے عوام کے ضروریات کو پوری کرکے معقول معاوضہ حاصل کرکے کیا جاسکتا ہے ۔
اگر اس پروگرام کو صرف ڈمپرز کی فراہمی اور چند لوگوں کے روزگار کی حد تک محدود رکھا جائے تو ماحولیاتی نقصانات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ سکتے ہیں۔ یہ نہ ہو کہ محلہ صاف ہو اور ہمارے دریا اور پہاڑ ان الودگیوں کا مرکز بنیں۔


