جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمان مختلف مذہبی ،اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ترجمان جےیوآئی کیمطابق مولانا فضل الرحمان مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ڈھاکہ اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا سعید یوسف ،مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔


