Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 27, 2025

فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات میں یوتھ کنونشن کا انعقاد

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے اور باہمی اعتماد و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سوات کے تاریخی اور دل کش علاقے کانجو میں ایک شاندار یوتھ کنونشن کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج تھے۔ انہوں نے مختلف اسٹالز اور سرگرمیوں کا معائنہ کیا، نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ہنر اور مثبت سوچ کے ذریعے خود کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کریں۔

اس کنونشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں قومی شعور اجاگر کرنا، انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور ان کی فکری، سماجی اور تخلیقی استعداد کو بڑھانا،مستقبل کے تعین اور اپنے معاشرتی کردار کوسمجھنے کا موقع بھی فراہم کرنا تھا۔

آخر میں شرکاء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس بھرپور اور کامیاب کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب علاقے میں امن و استحکام، تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات میں یوتھ کنونشن کا انعقاد

Shopping Basket