Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, December 13, 2025

کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ فریقین نے پاک سعودی مسلح افواج کے دیرینہ و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات

Shopping Basket