Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, December 17, 2025

گندھارا یونیورسٹی پشاور کے 10ویں کانووکیشن میں گورنر خیبر پختونخوا کی شرکت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گندھارا یونیورسٹی پشاور کے 10ویں کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے سال 2023 اور 2024 کے 129 میڈیکل گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے گریجویٹس، ان کے والدین اور فیکلٹی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر معاشرے کا ایک اہم اور ذمہ دار طبقہ ہیں اور میڈیکل گریجویٹس کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹس نوجوانوں کو عملی زندگی کے چیلنجز کیلئے خود کو تیار رکھنا ہوگا جبکہ آج کی یہ تعلیمی کامیابی ان کی انتھک محنت اور لگن کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے مستقبل میں خود اعتمادی، دیانت داری اور محنت کے ساتھ اپنے اپنے شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے گندھارا یونیورسٹی کی معیاری تعلیم کی فراہمی میں خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران گندھارا یونیورسٹی کے گریجویٹس نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندھارا یونیورسٹی سمیت دیگر نجی تعلیمی ادارے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

گندھارا یونیورسٹی پشاور کے 10ویں کانووکیشن میں گورنر خیبر پختونخوا کی شرکت

Shopping Basket