Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, January 13, 2026

ضم اضلاع میں 1 لاکھ 20 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں توانائی کے بحران کے حل اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار مستحق گھرانوں کو مفت یا آسان اقساط پر سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ہر گھر کو 2 کلو واٹ کا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جس میں انورٹر اور دیگر ضروری آلات شامل ہوں گے۔ فی سولر سسٹم لاگت 2 لاکھ 55 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک متوقع ہے جبکہ مجموعی طور پر منصوبے پر تقریباً 13 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جو حکومت برداشت کرے گی۔ یہ منصوبہ باجوڑ، خیبر، کرم، اورکزئی، مہمند، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں نافذ کیا جائے گا اور بینک آف خیبر کے فنانشل ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ حکومت نے دو آپشنز تجویز کیے ہیں جن میں قابلِ واپسی صورت میں صارف 36 ماہ تک تقریباً 8 ہزار 300 روپے ماہانہ ادا کرے گا جبکہ ناقابلِ واپسی صورت میں مستحقین سے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ سولر اسکیم کیلئے مستحقین کا انتخاب خیبر پختونخوا حکومت کرے گی، وینڈرز کا انتخاب بینک آف خیبر جبکہ تکنیکی معاونت پیڈو فراہم کرے گا۔

ضم اضلاع میں 1 لاکھ 20 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

Shopping Basket