Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, January 23, 2026

مردان: شیرگڑھ میں لاپتہ 5 سالہ بچی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری

مردان: تحصیل شیرگڑھ کے علاقے سید کریم بانڈہ خوڑ میں لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق رات کے وقت کم روشنی کے باعث سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، جسے آج علی الصبح دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 مردان کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیم کو بھی سرچ آپریشن میں شامل کر لیا گیا ہے تاکہ خوڑ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مؤثر انداز میں تلاش کا عمل جاری رکھا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور خود سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچی کی بازیابی تک آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوڑ کے اطراف اور قریبی علاقوں میں نظر رکھیں اور بچی کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر ریسکیو 1122 کو فراہم کریں تاکہ بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔

مردان: شیرگڑھ میں لاپتہ 5 سالہ بچی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری

Shopping Basket