Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, January 23, 2026

گورنر خیبرپختونخوا کاعالمی سیاحتی کانفرنس کی اختتامی سیشن میں شرکت

گورنر خیبرپختونخوا نے کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے مشترکہ اقدام کو سراہا۔ پشاور میں عالمی سیاحتی کانفرنس صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے قابل تحسین اقدام ہے۔ موجودہ دور میں سیاحت کو سافٹ پاور اور پائیدار معیشت کا اہم ستون سمجھا جاتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں قدرتی حسن اور ثقافت کے حسین رنگ موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا موسمیاتی اعتبار اور دلکش نظاروں کے باعث دنیا بھر میں پرکشش خطہ سمجھا جاتا ہے۔ سیاحت اقوام کے درمیان دوستی، ثقافتی ہم آہنگی، معاشی ترقی اور عوامی روابط کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا سیاحتی شعبے میں غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے سرکاری و نجی شعبے کا باہمی اشتراک ناگزیر ہے۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔خیبرپختونخوا میں سیاحتی شعبہ کی ترقی کیلئے سازگار ماحول و بہترین انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دنیا پاکستان کو ایک محفوظ اور پرکشش سیاحتی منزل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کاعالمی سیاحتی کانفرنس کی اختتامی سیشن میں شرکت

Shopping Basket