Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, February 19, 2026

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار جاری

حکومت خیبرپختونخوا نے رمضان المبارک 2026 کے دوران صوبے بھر کے سرکاری دفاتر  کیلئے نئے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ انتظامیہ امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق تمام صوبائی محکموں اور ماتحت اداروں پر ہوگا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے سرکاری دفاتر جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں، ان کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح وہ سرکاری دفاتر جو ہفتے میں چھ دن کام کرتے ہیں، ان کے لیے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کو ان دفاتر کے اوقات بھی صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک محدود ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احترام اور سرکاری ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر دفتری اوقات میں یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار جاری

Shopping Basket