Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 26, 2026

گورنر خیبرپختونخوا کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کیجانب سے گورنر ہاؤس میں محکمانہ بریفنگ

گورنرخیبرپختونخوا کو زونل ہیڈنارتھ شیخ اشفاق احمد اور زونل ہیڈ ساؤتھ فیض الحسن کیجانب سے صوبہ میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ صوبہ میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کے تحت شمالی اور جنوبی 2 زونز پر مشتمل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان سمیت 5 ریجنل پاسپورٹ دفاتر موجود ہیں۔ ڈی آئی خان زون میں 15 جبکہ پشاور زون کے مختلف اضلاع میں 24 پاسپورٹ دفاتر سے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کو ریجنل پاسپورٹ آفس ڈی آئی خان کی آپ گریڈیشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا کو صوبہ کے عوام کو پاسپورٹ کی مد میں فراہم کیجانیوالی آن لائین، ون ونڈو آپریشن، لیگل فریم ورک سمیت پاسپورٹ کے اجراء کی فیس سمیت تمام مراحل پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوا میں ریجنل پاسپورٹ آفسز کی تعداد بڑھانے کیلئے محکمہ داخلہ سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت۔

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں آبادی کے تناسب سے عوام کو مزید سہولیات فراہمی کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفسز کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا نئے ضلع پہاڑ پور ریجنل پاسپورٹ آفس اور تحصیل پہاڑ پور میں بھی پاسپورٹ دفتر کے قیام کیلئے معاملہ وزارت داخلہ کیساتھ اٹھانے کی ہدایت۔ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ میں جدید سہولیات پر مبنی پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی فراہمی پر ساؤتھ اور نارتھ زونز کی کارکردگی کو سراہا۔ خیبرپختونخوا کے عوام کی بڑی تعداد سمندر پار ممالک میں مقیم ہے۔ صوبہ سے لاکھوں افراد عمرہ اور زیارات کیلئے سعودی عرب، عراق، ایران اور شام کا سفر کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام کو پاسپورٹ کے اجراء، تجدید جیسے معاملات کا کو مزید سہل بنانے کی ضرورت ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کیجانب سے گورنر ہاؤس میں محکمانہ بریفنگ

Shopping Basket