Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, July 2, 2026

ممکنہ سیلابی صورتحال: ریسکیو چارسدہ کی دریاؤں کے کناروں پر عوامی آگاہی مہم

چارسدہ ممکنہ خراب موسمی صورتحال اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلع چارسدہ میں عوامی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو سروسز چارسدہ کے اہلکار دریائے کابل اور دریائے سوات کے کناروں پر موجود شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دریاؤں میں داخل ہونے یا کناروں پر قیام سے گریز کریں۔ یہ آگاہی مہم ڈائریکٹر جنرل ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی نگرانی میں جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ریسکیو پوائنٹ (TWRP) پر تعینات اہلکار شہریوں کو ممکنہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

ممکنہ سیلابی صورتحال: ریسکیو چارسدہ کی دریاؤں کے کناروں پر عوامی آگاہی مہم

Shopping Basket