Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, November 4, 2026

پاکستان میں یوٹیوب کے 9 کروڑ 60 لاکھ صارفین ہیں، پی ٹی اے

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا کہ پاکستان میں 9 کروڑ 60 لاکھ افراد یوٹیوب استعمال کرتے ہیں، جبکہ ٹک ٹاک اور واٹس ایپ پر 10، 10 کروڑ اکاؤنٹس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق پاکستان یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی صارفین واٹس ایپ پر روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں اور 12 ارب پیغامات بھیجتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں 18 لاکھ افراد فائیو جی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 24 شہروں میں یہ سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں یوٹیوب کے 9 کروڑ 60 لاکھ صارفین ہیں، پی ٹی اے

Shopping Basket