خیبرپختونخوا حکومت نے شاہی باغ پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا سابقہ نام بحال کرتے ہوئے اسے دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم قرار دے دیا ہے۔ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے نام کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسٹیڈیم کا سابقہ نام بحال کرنے کی منظوری دی۔ محکمہ کھیل کے مطابق فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اسٹیڈیم اب دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کہلائے گا۔


