چارسدہ میں نیزہ بازی کا شاندار میلہ، 40 کلبوں اور 200 سے زائد گھوڑوں نے جوہر دکھائے۔ ضلعی انتظامیہ چارسدہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے باہمی تعاون سے ریلوے اسٹیشن چارسدہ میں نیزہ بازی کا شاندار میلہ منعقد ہوا۔ اس شاندار ایونٹ میں تقریباً 40 کلبوں نے شرکت کی اور 200 سے زائد گھوڑوں نے اپنے جوہر دکھائے، جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور کلبوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائزز تقسیم کیے۔ اس ایونٹ کا مقصد خیبر پختونخوا میں کھیلوں کو فروغ دینا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور یہ پیغام دینا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن ہے اور خیبر پختونخوا کے گراؤنڈز آباد ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ چارسدہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ اس کامیاب ایونٹ پر تمام شرکاء، کلبوں، منتظمین اور سیکیورٹی اداروں کے شکر گزار ہیں۔



