Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, August 5, 2026

ضلع صوابی میں یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب

صوابی: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I اُمِ رومان کی زیرِ نگرانی ضلعی انتظامیہ اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق حقانی لائبریری میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا مقصد 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ شرکاء نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ضلعی انتظامیہ صوابی نے اپنے بیان میں کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

ضلع صوابی میں یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب

Shopping Basket