Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, October 30, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا دورہ پشاور

ڈی جی آئی ایس پی آر کی خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات اور سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست۔ شرکاء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ طلبہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی
خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ کے ساتھ ملکی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔ خیبرپختونخوا میں آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ پختون قوم اور خیبرپختونخوا پولیس کی پاکستان کے لیے لازوال قربانیوں کا پورا ملک معترف ہے۔ نوجوان نسل کا پاک فوج پر اعتماد اور وطن کی سلامتی کے لیے ان کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ دشمن قوتوں اور شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو باہمی اتحاد اور قانون کی بالادستی کے ذریعے ناکام بنائیں گے۔ نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور دفاعِ وطن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آج کی اس اہم نشست سے ہمیں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی درست وجوہات اور اس کے مثبت اثرات کو سمجھنے کا موقع ملا۔ اس نشست کے انعقاد سے ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی ملی ہے، اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پر ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا دورہ پشاور

Shopping Basket