ہالینڈ کے 16 رکنی سیاحتی وفد کا تخت بھائی کے آثار قدیمہ کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ ہالینڈ کے 16 رکنی سیاحتی وفد نے تخت بھائی کے تاریخی آثار قدیمہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بدھ مت تہذیب کے قدیم ورثے کا مشاہدہ کیا۔ ڈی ایس پی کوثر خان کی قیادت میں پولیس نے وفد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی، تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی سیاحت مکمل کر سکیں۔ سیاحوں نے تخت بھائی کے تاریخی ورثے اور اس کی عالمی اہمیت کو سراہا۔ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جس کے باعث سیاحتی وفد نے محفوظ اور پُرامن ماحول میں اپنے دورے کو مکمل کیا۔
