خیبرپختونخواہ کے مختلف جامعات کے طلبہ اور طالبات کے وفد نے فرنٹیئر کور نارتھ (قلعہ بالاحصار) کا دورہ کیا۔ قلعہ بالاحصار آمد پر طلبہ و طالبات نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائی اور شہداء پاکستان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ طلبہ و طالبات نے ہندوستان کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی ایف سی کے ساتھ خصوصی نشست میں طلبہ اور طالبات نے سیکیورٹی فورسز بالخصوص فرنٹیئر کور نارتھ کہ جانب سے امن و امان اور عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کو بخوبی سراہا۔آخر میں تمام طلبہ اور طالبات نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ جس طرح عوام اور افواج پاکستان نے مل کر ہندوستان کو شکست دی ہے اسی طرح یکجا ہو کر دہشتگردی کے خلاف بھی کامیابی حاصل کریں گے۔