Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

یوم آزادی کی مناسبت سے پولیس لائن خیبر میں پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد

ملک بھر کی طرح ضلع خیبر میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے پولیس لائن خیبر شاکس میں پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال نے قومی پرچم بلند کرتے ہوئے سلامی دی اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن روح الامین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، سرکل افسران سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے تمام اہل وطن خصوصاً ضلع خیبر کے غیور عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے ہر سال کی طرح اس بار بھی قومی جذبے کے ساتھ یوم آزادی میں بھرپور حصہ لیا ہے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم دیانتداری، کفایت شعاری اور ایمان داری کو اپنا کر وطن عزیز کی خدمت کریں۔

ڈی پی او نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ آزادی کے حصول اور اس کے بعد ملک کے دفاع میں پولیس، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن میں قبائلی عوام کا کردار ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ یہ قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو تا قیامت قائم و دائم رکھے اور ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

یوم آزادی کی مناسبت سے پولیس لائن خیبر میں پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد

Shopping Basket