پشاور میں بچوں سے بھیک منگوانے والا ماسٹر ہینڈلر (رکشہ ڈرائیور) گرفتار

صوبائی دارلحکومت پشاور میں بچوں سے بھیک منگوانے والا ماسٹر ہینڈلر (رکشہ ڈرائیور) گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد اللہ نے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر حفیظ وزیر اور سوشل ویلفیئر ٹیم پشاور کے ہمراہ رات کے اوقات میں رنگ روڈ پر مختلف مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ جس میں 15 پیشہ ور بچوں کو بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا جن میں سے میں سے 10 بچوں کے خاندانوں کی شناخت کی گئی اور ان کی فیملی کو سخت وارننگ دینے کے بعد بچوں کو ان کے حوالے کیا گیا۔ 05 وہ بچے جو اپنی فیملی کی معلومات اور مناسب پتہ فراہم نہیں کر سکے انہیں زمونگ کور شفٹ کر دیا گیا۔ ایک ماسٹر ہینڈلر (رکشہ ڈرائیور) کو موقع پر گرفتار کیا گیا تھا جو بھیک مانگنے والے بچوں کے پورے نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ مزید یہ کہ ریسٹورنٹس کے منیجرز کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ریستوران کے سامنے بچوں کو بھیک مانگنے کی اجازت نہ دیں اور بھکاریوں کے ہینڈلرز کی نشاندہی میں ضلعی انتظامیہ پشاور کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket