نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا خصوصی افراد کے لئے بڑا ریلیف ایٹا کے تحت ہر قسم کے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدواروں کے لئے ٹیسٹ فیس معاف کرنے کا فیصلہ۔ اب ایٹا کے تحت کسی بھی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے معذور امیدوار ٹیسٹ فیس جمع کرانے سے مستثنٰی ہونگے۔مختلف ایٹا ٹیسٹس کے دوران امیدواروں سے ضبط کئے گئے موبال فونز کو ڈسپوز آف کرنے کے سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ۔نگران صوبائی وزیر جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی سربراہی میں قائم کمیٹی اس سلسلے میں تمام قانونی اور تیکنیکی  پہلوؤں کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں بورڈز  امتحانات اور ایٹا کے تحت ٹیسٹس میں نقل کی روک تھام سے متعلق امور پر غوروخوص۔امتحانات اور ٹیسٹس میں نقل کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے موثر تدارک کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کا فیصلہ۔امیدواروں کو نقل میں معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ۔اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترامیم کرکے سخت سے سخت سزائیں تجویز کی جائیں۔ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی ہدایت پر  امتحانات میں نقل ایک ناسور اور معاشرے کے خلاف جرم ہے۔ اس کی موثر روک تھام کے لئے سخت سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے اجلا س کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تمام شراکت دار محکمے اور ادارے مل کر ایک جامع اور موثر لائحہ عمل تیار کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket