کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت قبائلی ضلع خیبر میں زیر تعمیر جبہ ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کیپٹن ریٹائرڈ بلال راؤ سمیت ڈائریکٹر جنرل جبہ ڈیم سردار ظفر، ڈائریکٹر جبہ ڈیم حافظ محمد یاسر پراجکٹ انجنیئرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور متاثرین نے شرکت کی اجلاس میں متاثرین کے تحفظات سنیں گے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ دیگر درپیش مسائل کے پائدار حل کے لیے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو ہدایات جاری کیے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ زیر تعمیر جبہ ڈیم انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کی بروقت تعمیر سے نہ صرف قبائلی ضلع خیبر کے عوام کو فوائد حاصل ہونگے بلکہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوام بھی اس کے ثمرات سے مستفید ہونگے انہوں نے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو وقتاً فوقتاً علاقے کا دورہ کرنے اور ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت متاثرین کی داد رسی کی ہدایات جاری کیے
