کمشنر پشاور ڈویژن کی زیر صدارت نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے اجلاس

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء کوکمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کی زیر قیادت نشے سے پاک پشاور مہم کے تینوں ادوار کے متعلق آگاہی دی گئی اور نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی سے متعلق آگاہ کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری ٹو کمشنر پشاور ڈویژن ڈاکٹر شبیر احمد آکاش اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد کو فوکل پرسن مقرر کرکے بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل انتظامیہ کے ساتھ صوبے کے تمام جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کیلئے مشترکہ پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کئے پلان صوبائی حکومت کو پیش کیا جائے گا بعد ازاں تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس کو بحالی مراکز کے دورے کروائے گئے اور زیر علاج نشے کے عادی افراد کے علاج کے متعلق آگاہی دی گئی۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج بحالی کیلئے بھر پقر کام کیا جا رہا ہے۔ صوبے کے تمام جیلوں میں قید افراد کے ڈوپ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ڈوپ ٹیسٹ کے بعد صوبے کے تمام جیل سپرنٹینڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کئے گئے۔ محکمہ سماجی بہبود، بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل سپرنٹینڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کیلئے مشترکہ پلان مرتب کرنے کی ہدایت، پلان پر عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket