Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, August 8, 2025

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد پر سی سی پی او کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد اور باہمی تعاون کے سلسلے میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او قاسم علی خان کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی کوارڈی نیشن خان زیب خان، ایس پی کینٹ اعتزاز عارف، ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ، امامیہ جرگہ خیبرپختونخواہ کے صدر فرزند علی بنگش اور سیکرٹری جنرل امامیہ جرگہ سردار عقیل حسین کی قیادت میں آنے والے اہل تشیع کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران سکیورٹی انتظامات، امن وامان اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے، شہر بھر کا از سر نو جائزہ لیکر تمام تر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران وفد کی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں مجالس، جلوسوں اور دیگر تقریبات کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، شہر میں امن وامان کے قیام اور ہر مذہبی تہوار کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کا کردار لائق تحسین ہے۔

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد پر سی سی پی او کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

Shopping Basket