جامعہ پشاور میں ہر سال کی طرح امسال بھی گل داؤدی اور پھولوں کی نمائش نے منفرد اور انوکھے انداز سے انتظامی بلاک میں میلہ کی کیفیت پیدا کردی جس سے چار دہائیوں کے بعد جامعہ پشاور کے انتظامی بلاک کو چار چاند لگا دیئے۔ نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے فردا فردا پھولوں اور سجاوٹ کے اٹے اسٹال کی خوب پذیرائی کی اس موقع انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی کی جمالیاتی ذوق اور پارکنگ شیڈ کی سابقہ جگہ پر منتقلی کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ نمائش کو طلباء و طالبات کے جمالیاتی زوق کی تسکین و اضافہ کا باعث بنیں گے ۔ اس موقع پر وہ شعبہ آرٹ و ڈیزائن اور ذووالوجیکل کے طلباء و طالبات کے پیشہ ورانہ ڈیزائن وآرائش سے بہت متاثر ہوئے اور امید ظاہر کی وہ اپنے پیشہ ورانہ زندگی میں بھی اطراف میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گے جو قوم کا حقیقی سرمایہ ہے۔ اس موقع پر انھوں نے صحافیوں سے پریس ٹاک کے دوران جامعہ پشاور کی متواتر صحت مندانہ سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی جامعہ پشاور مسلسل اصلاحات کے عمل سے اپنے بہتر مستقبل کی طرف گامزن رہے گا۔