Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, June 4, 2025

بونیر: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پروقار ریلی کا انعقاد

 انڈین جارحیت کے خلاف ملک بھر کی طرح آج ضلع بونیر میں بھی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلیوں اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ یکجہتی واک میں ضلعی افسران، پولیس اہلکاروں، طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ واک کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ ملک پر اس مشکل گھڑی کے دوران بونیر پولیس اپنی پاک فوج اور قوم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دفاع وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے دفاع میں ہر اول دستہ ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔واک کا مقصد عوام کو قومی یکجہتی کا پیغام دینا، افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور دشمن کو یہ باور کرانا تھا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

بونیر: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پروقار ریلی کا انعقاد

Shopping Basket