ملک بھر میں قومی اسمبلی کی کل 266 جنرل نشستیں ہیں، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں کے لیے 7713 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ قومی اسمبلی کی ایک نشست کے لیے اوسطً 29 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستیں ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 نشستوں کے لیے 3871 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ خیبر پختونخواہ میں قومی اسمبلی کی 45 جنرل نشستیں ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر 1322 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 جنرل نشستیں ہیں۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 631 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستیں ہیں۔ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں پر 1681 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔