ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان  ٹی 20  ٹرافی 2023 کا 14 واں ایڈیشن جیت لیا

ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان  ٹی 20  ٹرافی 2023 کا 14 واں ایڈیشن جیت لیا ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے کراچی بلائنڈ کرکٹ کو شکست دے کر فاتح بن گئی میچ کا فائنل بوہرانوالی کرکٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلا گیا۔ فیصل آباد ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 231 رنز بنائے۔  کراچی کی جانب سے طاہر علی ٹاپ سکوررہے ۔ انہوں نے 74 گیندوں پر  120اور ایوب خان نے 52 گیندوں پر 93رنز بنائے  جواب میں ایبٹ آباد کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کراچی کے باؤلرز کو کوئی موقع نہیں دیا۔  بلے کے ساتھ ریاست خان کی غیر معمولی فارم جاری۔  وہ 62 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نعیم اللہ نے 53 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ایبٹ آباد نے 232 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ ایبٹ آباد 10 وکٹوں سے جیت گیا مین آف دی میچ دیا گیا ریاست خان حماد رسول ریجنل ایگزیکٹو بزنس اور نائب صدر این بی پی فیصل آباد  سید سلطان شاہ، چیئرمین پی بی سی سی اور صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ہیڈ آف آئی آر ڈیپارٹمنٹ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد   مظفر حسین سالک اسسٹنٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد  جناب سلمان طارق بخاری، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی بی سی سی،  انور علی سیال، ڈائریکٹر فنانس پی بی سی سی اور جناب محمد بلال ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket