ایبٹ آباد: ‘‘اینٹی کرپشن ڈے‘‘ کے حوالے سےمیں تقریب

اینٹی کرپشن ڈے حالیہ اینٹی کرپشن مہم کے حوالے سے شیروان کالج مین ایک پروگرام منعقد ہوا۔مہمان خصوصی پروجیکٹ ڈائریکٹر ایبٹ آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد عابد تھے۔محمد عابد کا تعلق گاوں شیروان سے ہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شیروان ملک آصف  بھی اس تقریب میں شریک تھے۔  محمد عابد نے بی ایس اور انٹر کے طلبہ کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے جامع درس دیا اور انہیں تعلیم کے ذریعے سے اس برائی کو جڑ سے ختم کر کے اور ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی ۔ پرنسپل پروفیسر ملک ناصر داؤد نے مہمانان خصوصی کا  اس تقریب میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا.اور کہا کہ کرپشن صرف کسی سے پیسے مانگنا ہی نہیں ہے بلکہ اگر کوئی پروفیسر ٹائم پر نہیں آتا تو یہ بھی کرپشن ہے۔پروگرام پرامن اختتام پذیر ہوا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket