سپو ر ٹس گا لا میں چار کیمپسز کے طلباء و طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ظہیر اسلام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد عارف خٹک تھے ۔ چاروں سکول کے کیمپسز کے مردو خواتین اساتذہ نےاپنے سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا- تقریب کے اختتام پر بچوں نے علاقائی موسیقی پر رقص پیش کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ظہیر اسلام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد عارف خٹک نے اپنے مختصر خطاب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کیلئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد مسلم سکول اینڈ کالج ایجوکیشن سسٹم انتظامیہ کے پیش نظر ہے جس کیلئے آج کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کی بہتر ین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آخر میں سکول انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کا شکریہ ادا کیا ۔