Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, April 29, 2025

ایبٹ آباد: والدین اور اساتذہ کیلئے سیمینار کا انعقاد

ایبٹ آباد میئر سٹی لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد کی جانب سے جلال بابا ایڈاٹوریم میں والدین اور ٹیچروں کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی پاکستان کے مشہور ایجوکیشن فزالوجسٹ سلمان آصف صدیقی ڈائریکٹر آئی آر ڈی سی تھے۔ جیسے سمینار کا انعقاد کا بنیادی مقصد دور جدید کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے اندر تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ سمینار میں ایبٹ آباد کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں سے بھی شرکاء نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی سلمان آصف صدیقی صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل میں قوم کے معمار ہوتے ہیں، اگر اُنہیں صحیح تربیت دی جائے تو اس کا مطلب ہے ایک اچھے اور مضبوط معاشرے کے لیے ایک صحیح بنیاد ڈال دی گئی۔
بچوں کی اچھی تربیت سے ایک مثالی معاشرہ اور قوم وجود میں آتی ہے اس لئے کہ ایک اچھا پودا ہی مستقبل میں تناور درخت بن سکتا ہے۔ بچپن میں ہی اگر بچہ کی صحیح دینی واخلاقی تربیت اور اصلاح کی جائے توبلوغت کے بعد بھی وہ ان پر عمل پیرا رہے گا۔ والدین اور ٹیچرز کی ذمے داری ہے کہ دور حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کو اسلامی اور اخلاقی تعلیمات سے رُوشناس کرائیں، اور سکول اور کالجوں میں نمبروں اور پوزیشن کی دوڑ سے دور رکھیں۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے بچوں کی تربیت پر سوالات بھی کیے گئے۔ مہمان خصوصی کی جانب سے سیمینار میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی جانب سے سلمان آصف صدیقی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر ایبٹ آباد آئےاور ان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

ایبٹ آباد: والدین اور اساتذہ کیلئے سیمینار کا انعقاد

Shopping Basket