جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات

جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات کر دیئے گئے۔ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور بھی شریک تھے۔  تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کے اعلامیہ کے بعد ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں، ان کے علاوہ جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ ، جسٹس اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ جبکہ جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر کئے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ کو ایک بار پھر آئی ایل ایف خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket