کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ سحر انور نے پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمیکل دھاگوں کی فروخت اور استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں اور ہول سیل مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں سے بڑی مقدار میں کیمیکل دھاگے اور پتنگیں برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔ دکانداروں کو واضح طور پر تنبیہ کی گئی کہ ان ممنوعہ اشیاء کی فروخت ناقابلِ برداشت ہے کیونکہ یہ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمیکل دھاگوں اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا، اور اس سلسلے میں آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
