خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا نگران وزیر اعلیٰ کی ھدایات پر مختلف ہسپتالوں کے کینٹینز کیخلاف کارروائیاں، کریک کے دوران 29 ہسپتالوں کے کینٹینز کے معائنے کئے گئے۔ کینٹینز میں خوراکی اشیاء، صفائی کی صورت حال اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس چیک کیے گئے۔ خفظان صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی پر پشاور میں دو کینٹینز سربمہرکئے گئے۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر بھاری جرمانے عائد، بہتری کے نوٹسز بھی جاری کئے۔ پشاور ڈویژن کے 13، مردان اور ہزارہ ڈویژن کے 4،4،کوہاٹ کے 3 جبکہ ملاکنڈ ،بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژنز میں 2،2 ہسپتالوں کے کینٹینز چیک کیے گئے۔ ہسپتالوں کے کینٹینز کے معائنے باقاعدگی سے یقینی بنائیں، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایت۔