آل بنوں جونیئر فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیاینگ عیسکی کلب نے میراخیل فٹبال کلب کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔کوٹکہ غلام قادر فٹبال گراؤنڈ پر منعقدہ آل بنوں ڈسٹرکٹ جونیئر فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ینگ عیسکی اور میراخیل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کمر توڑ حملے کئے لیکن دونوں ٹیموں کے گول کیپروں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بال کونیٹ کے اندر جانے نہیں دیا مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہاجس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر کیا گیا پنلٹی ککس پر ینگ عیسکی کلب نے میراخیل کلب کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہراکر فائنل اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین ملک شاہ نیاز خان تھے اس موقع پر نیکسار علی خان،ارمان خان،فیروز خان،عالم خان سمیت کثیر تعداد نےشرکت کی۔ ملک شاہ نیاز خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،شیلڈزاور ہزاروں روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے اور عمران خان،تعریف اللہ اور انکی ٹیم کوبہترین ٹورنمنٹ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ فائنل میں بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اصل چیز سپورٹس مین سپیرٹ کا مظاہرہ کرنے ہے انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ٹورنامنٹ کا مکمل خرچہ میں گلشن پراپرٹی کی جانب سے ادا کروں گا اور کھلاڑیوں اور طلباء کو جب بھی اور جہاں بھی میری ضرور ہوگی ہر قسم کی جانی ومالی مدد کروں گا کیونکہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہے بنوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کی خوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں جدید دور کی سہولیات فراہم کی جائیں۔مذید کہا کہ کھیل کے ذریعے ہم دنیا کو پیغام دے سکتے ہیں کہ بنوں کے عوام امن پسند اور کھیل پسند ہیں کھیل کے ذریعے ہم موجودہ ٹیشن کے دور میں عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو منشیات اور منفر سرگرمیوں سے بھی بچا سکتے ہیں۔