مہمند: شہید کیپٹن روح اللہ غلنئی اسپورٹس اسٹیڈیم میں دوسرا آل پاکستان میروایس مہمند والی بال ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ چار روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 معروف ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ الحامد منرل کمپنی کے حاجی حامد مہمند اور اویس خان مہمند کے تعاون سے، اسماعیل شیدا کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ پہلے سیمی فائنل میں درمنگو ٹیم نے یکہ غنڈ ٹیم کا سامنا کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد شاہ کلب اور ځنگلی کلب آمنے سامنے آئے۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم بہترین کارکردگی پر ٹرافی محمد شاہ کلب کو دے دی گئی۔ ہزاروں شائقین نے میدان میں آ کر مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
