پشاور:خیبرپختونخوا پریزن رولز 2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ کےپی نے پریزن رولز 2018 ترامیم کا اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو صبح ناشتے میں چائے اور پراٹھا دیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر قیدی متبادل کا تقاضا کرے تو چائے کی مقدار برابر متبادل فراہم کیا جائے گا۔ قیدیوں کو کھانے میں دال، گوشت، لوبیا، چنا، سبزی، گوشت پلاؤ اور حلوہ فراہم کیا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عیدالفطرپر قیدیوں کو گائے کا گوشت اور عیدالاضحیٰ پر مرغی کا گوشت کھلایا جائے گا۔