سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی ہدایات پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے آئس، دیگر منشیات اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں ضلع بھر میں خصوصی مہم کیساتھ ساتھ آئس نشے اور ہوائی فائرنگ سے ہونیوالے نقصانات سے آگا ہی مہم کا بھی آغاز کیا ہےاس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہے جبکہ آج اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ کی سربراہی میں تھانہ چمکنی کی حدود ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی میں خصوصی آ گاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار کے دوران اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی عاکف انجم،انچارج سوشل میڈیا رشید خان اور پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی صادق شاہ نے اپنے اپنے خطاب میں ہر قسم کے نشے سے پاک ملک کا عزم اور ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے متعلق وعظ و نصیحت کی اور آئس جیسے مہلک نشہ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم اور نوجوان نسل خاص طور پر طلباء کو آئس سے بچانے کی خاطر ہونے والی کاروائیوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑاءچ نے ہوائی فائرنگ اور آئس جیسے مہلک نشے سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف مالی نقصان بلکہ بسا اوقات جانی نقصان کا بھی باعث بنتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ غیر شرعی اور اسلام مخالف فعل ہے جس سے باز رہنے میں ہی عافیت ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی نگرانی میں ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ جیسے قبیح حرکت سے گریز کرنے اور اپنی چند لمحے کی خوشی کی خاطر دوسرے بے گناہ افراد کا گھر اجاڑنے سے باز رہنے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ کی سربراہی میں آج ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی میں ہوائی فائرنگ اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ کیساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری چمکنی سکول کے پرنسپل صادق شاہ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی عاکف انجم، دیگر پولیس افسران اورطلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اگاہی سمینار کے دوران طلباء کو آئس کے نشے، اس سے ہونیوالے نقصانات اور ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے متعلق خصوصی بریفنگ دی ۔ سمینار کے دوران اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ نے نوجوان نسل خاص طور پر طلباء کو آئس سے بچانے کی خاطر ہونے والی کاروائیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال، آئس کا نشہ اور ہوائی فائرنگ زیادہ تر ہماری نوجوان نسل کررہی ہے، چونکہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہوتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ملک کے مستقبل کو ہر صورت ہوائی فائرنگ، آئس اور دیگر منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جائے ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے پشاور پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔ نوجوان نسل میں آئس کے بڑھتے ہوئے ناسور کو ملکر ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہم سب کو متحد ہوکر اس لعنت کو شکست دینے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔ یہ نہ صرف پولیس کی ذمہ داری ہے بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جائے ۔
