ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فنانس، اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک، سب ڈویزنل پولیس آفیسر کرک، محکمہ ایجوکیشن سمیت علماء اور DPCR ٹیم کے اہلکاران نے شرکت کی۔ این سٹاپ آفیسر کرک نے پورے دن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیمپین میں سیم ڈے کوریج کو یقینی بنانے اور کسی بھی ریفیوزل کو نہ چھوڑیں، تمام ٹیمیں سیکیورٹی اہلکاران کی موجودگی یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو جیسے موذی اور بچوں کیلئے خطرناک مرض کا خاتمہ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی سے انجام دیکر اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے نونہالان وطن کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے دن رات ایک کرکے مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ پولیو کے وائرس سے ائندہ نسل کو محفوظ بنایا جاسکے۔