Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, July 2, 2025

16 مئی بروز جمعہ ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے ملک بھر میں 16 مئی بروز جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
یوم تشکر پر دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے جائیں گے اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔
یوم تشکر کی مرکزی تقریب 16 مئی کی شب اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں اس تاریخی فتح کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

16 مئی بروز جمعہ ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

Shopping Basket