خیبر پختونخوا تیار ہو جاؤ!
خیبر پختونخواکے بڑے گیمز 20 فروری سے شروع ہو رہے ہیں۔ ان کھیلوں میں 17 مردوں اور 12 خواتین کے مقابلوں میں 2500 کھلاڑی وبے کے ساتوں ریجنز سے شرکت کریں گے اور 23 فروری تک اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں حکومت خیبر پختونخوا صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان کی سربراہی میں نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہےتاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔