بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے داخلہ فارمز اور فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ فارم آن لائن داخل کریں۔ رجسٹرڈ ادارے بورڈ کی ویب سائٹ (www.biseatd.edu.pk) کے ذریعے اپنے مخصوص لاگ اِن سے داخلہ فارم پُر کریں۔ نجی طلبہ کے لیے داخلہ فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ یا حطارہ ڈویژن کے الائیڈ بینک برانچز سے پانچ روپے کے عوض دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اور فیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ کے لیے حصہ اول (پہلا سال) کی نارمل فیس 2400 روپے مقرر کی گئی ہے، ڈبل فیس کے ساتھ 3800 روپے، جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 5200 روپے ہوگی۔ حصہ دوم (دوسرا سال) کے لیے نارمل فیس 2800 روپے، ڈبل فیس کے ساتھ 4200 روپے اور ٹرپل فیس کے ساتھ 5600 روپے مقرر کی گئی ہے۔نمبروں میں بہتری کے لیے ایک، دو یا تین مضامین کی نارمل فیس 2800 روپے، ڈبل فیس 4200 روپے، اور ٹرپل فیس 5600 روپے ہوگی۔ تین سے زیادہ اور سات مضامین تک نمبروں میں بہتری کے لیے نارمل فیس 3300 روپے، ڈبل فیس 4800 روپے، اور ٹرپل فیس 6400 روپے ہوگی۔ سات مضامین کے مکمل حصہ اول یا حصہ دوم کے لیے نارمل فیس 3800 روپے، ڈبل فیس 5300 روپے، اور ٹرپل فیس 6800 روپے ہوگی۔ حصہ اول اور حصہ دوم کے چودہ مضامین میں نمبروں کی بہتری کے لیے فیس متعلقہ کیٹیگری کے تحت لاگو ہوگی۔امتحانی مرکز کے قیام کی فیس80,000روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے 5000 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ گزٹ یو ایس بی کی فیس 500 روپے جبکہ لکھاری (امانوینسس) کی سہولت کے لیے 3000 روپے فیس رکھی گئی ہے۔تمام ادارے اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے داخلہ فارم اور فیس مقررہ تاریخ سے کم از کم تین دن پہلے جمع کرائیں تاکہ اضافی فیس یا فارم کے مسترد ہونے سے بچا جا سکے۔
رول نمبر سلپس ریگولر طلبہ کے اداروں کو امتحانات سے ایک ماہ قبل ارسال کی جائیں گی، جبکہ نجی طلبہ اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ کسی بھی قسم کی تاخیر یا غیر مکمل داخلہ فارم مقررہ تاریخ کے بعد کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔