Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 19, 2025

شمالی وزیرستان تحصیل غلام خان کے سکول بابِ وزیرستان میں سالانہ تقریب

bab e waziristan school

شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے سکول باب وزیرستان میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سول و عسکری حکام، ملک و مشران، اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سکول باب وزیرستان مکمل طور پر پاک فوج کے زیر انتظام ہے۔ جس میں مقامی اساتذہ کے علاوہ، پاک فوج کے اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی سکول میں اساتذہ کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سکول میں کل 171 طلباء زیر تعلیم ہے جس میں 82 لڑکے اور 89 لڑکیاں شامل ہیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اس کے بعد سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات میں نقد انعامات کے ساتھ ساتھ اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
کمانڈنگ آفیسر غلام خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں معاشرے میں مرد و خواتین کیلئے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔
تقریب کے شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور شمالی وزیرستان کی عوام کی صحت و تعلیم کے لیے پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور قیام امن کیلئے پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

شمالی وزیرستان تحصیل غلام خان کے سکول بابِ وزیرستان میں سالانہ تقریب

Shopping Basket